عراق کے موصل میں آئی ایس آئی ایس حملے میں مارے گئے ہندستانیوں کی جسد خاکی کو ہندستان لانے کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ ایک اپریل کو عراق کیلئے روانہ ہوں گے اور امید کی جا رہی ہیکہ دو اپریل کو ہندستانیوں کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے سے ہندستان لایا جا سکتا ہے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے عراق میں لاپتہ ہندستانیوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتاہا تھا کہ ہندستانیوں کی
نعشوں کو واپس لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔جنرل وی کے سنگھ عراق میں مارے گئے ہندستانیوں کے جس دخاکی کو لانے کیلئے ایک اپریل کو عراق جائیں گے۔خصوصی طیارے سے ہندستانیوں کے جسد خاکی کو ہندستان لائ جاھنے کے بعد امرتسر،پٹنہ اور کولکاتہ میں انہیں اتارا جائیگا۔
واضح ہو کہ کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ عراق میں 39 ہندستانیوں کو آئی ایس آئی نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔یہ سبھی لوگ عراق میں روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔