نئی دہلی ، 27 اگست (یو این آئی) ہندوستان نے 260 ہندوستانی شہریوں سمیت 550 سے زائد افراد کو کابل سے چھ مختلف پروازوں کے ذریعے نکالا ہے اور زیادہ تر ہندوستانی جو واپس جانا چاہتے ہیں انہیں واپس لایا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ 550 سے زائد افراد کو براہ راست کابل سے یا تاجکستان کے دوشنبے کے ذریعے نکالا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جن 260 ہندوستانی شہریوں کو نکالا
گیا تھا وہ ہندوستانی سفارت خانے کے ملازمین کے علاوہ تھے، جنہیں 17 اگست کو طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرنے کے دو دن بعد نکالا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے دوسرے ممالک اور شراکت داروں کے ذریعے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں بھی مدد کی ہے۔
انخلاء کے اس عمل میں ہم مختلف ممالک بالخصوص امریکہ کے ساتھ رابطے میں تھے، جو کابل ائرپورٹ کو کنٹرول کر رہا ہے۔ ہماری فوجی پروازیں ایران کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے ممالک جیسے ازبکستان سے پرواز کرتی ہیں۔ "