قاہرہ/24نومبر(ایجنسی) مصر میں سینائی کے شمالی علاقے میں جمعے کے روز ایک مسجد پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد اب 155 ہو گئی ہے۔ یہ بات سرکاری ٹیلی وژن نے بتائی۔ دوسری طرف مقامی سکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری نیوز ایجنسی 'مینا' نے اس حملے میں ہلاکتوں کی
تعداد 115 اور زخمیوں کی تعداد 120 بتائی ہے۔ قاہرہ میں ملکی حکومت نے ان بہت زیادہ ہلاکتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ حملہ جزیرہ نما سینائی کے قصبے بیرالعبد کی ایک مسجد پر کیا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے مسجد پر بم پھینکنے کے علاوہ نمازیوں پر فائرنگ بھی شروع کر دی تھی۔ حملے کے وقت مسجد میں سینکڑوں مسلمان جمعے کی نماز ادا کر رہے تھے۔