: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یروشلم ، 2 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور انفراسٹرکچر سمیت فلسط کچر سمیت فلسطینی تحریک شدت پسند حماس سے منسلک 400 سے زیادہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ میں اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا، " گزشتہ دنوں آئی ڈی ایف نے پورے غزہ کی پٹی ما شدت پسند حماس کے 400 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فوج نے کہا کہ اس نے ہتھیاروں
کے ذخیرہ کرنے والے کمپلیکس ، حماس کے بنیادی ڈھانچے اور اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال ہونے والی مسجد پر حملہ کیا تھا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ فضائیہ نے پوری رات انگلیو کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے میں 50 اہداف کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف نے جمعہ کی صبح کہا کہ حماس نے اسرائیل اور اس کے درمیان 24 نومبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے باعث اسرائیلی فوج نے انکلیو میں دوبارہ جنگ شروع کر دی ہے۔