the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 23 جولائی (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 500 سے کم افراد کی موت ہو ئی ہے کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد جمعرات کو 507 درج کی گئی جبکہ آج یہ تعداد 483 رہی  بدھ ے روز وباء سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 3،998 درج کی گئی تھی دریں اثنا جمعرات کو 54 لاکھ 76 ہزار 423 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 030 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35،342 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد



بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 062 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 740 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 68 ہزار 079 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز3881 کم ہوکر چار لاکھ پانچ ہزار 513 رہ گئے ہیں ۔ اسی دوران 483 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 19 ہزار 470 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 574 کم ہو کر 97513 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7756 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6016506 ہوگئی ہے ، جبکہ 120 مریضوں کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد 131038 ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.