الجیریس/11اپریل(ایجنسی) الجیریا کا ایک فوجی طیارہ دارالحکومت الجیریس کے قریب آج حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے اس میں سوار ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدگان میں مغربی صحارا کے پولی ساریو تحریک آزادی کے ارکان بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق الجیریس کے جنوب مغرب میں واقع ہوائی اڈے کے پاس یہ حادثہ ہوا۔