نئی دہلی 02 جولائی (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2،29،588 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس سےاب تک ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی کل تعداد بڑھکر 90،56،173 ہوگئی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے
مطابق ، اس عرصے کے دوران ملک میں کوویڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبس کی تعداد بڑھ کر 1،065 ہوگئی ہے۔ ان تمام لیبس میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،29،588 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ، جس کی وجہ سے اب تک ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی تعداد بڑھکر 90،56،173 ہوگئی ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔