the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1543 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار کے پار ہو گئی ہے اور اس دوران 62 مزید افرادکی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 934 ہو گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 29435 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں



میں کورونا وائرس سے متاثر 684 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 6869 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاو¿ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ ایک دن میں 992 نئے کیسز کے آنے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 8590 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 27 مزید لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 369 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 1282 متاثر مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.