بھوپال، 11 نومبر :- مدھیہ پردیش میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع دلانے کے مقصد سے ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی گئی بھاوانتر رقم ادائیگی کی اسکیم میں ایک لاکھ 55 ہزار 942 رجسٹرڈ کسانوں کو 22 نومبر تک 248 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی جائے گی۔
right;">سرکاری اطلاعات کے مطابق زرعی ترقیات محکمہ کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر راجیش راجورا اور مدھیہ پردیش اسٹیٹ زرعی مارکیٹنگ بورڈ کے منیجنگ آپریٹر فیض احمد قدوائی نے کل یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی ادائیگی براہ راست کسانوں کے اکاؤنٹ میں کی جائے گی۔