نئی دہلی ، 20 جون ( یواین آئی ) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 14،516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 375 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کورونا کے 9120 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،95،048 ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 12،948 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مجموعی 2،13،831 مریض صحت ہوئے ہیں ۔ تاہم ملک میں ابھی بھی کورونا کے 1،68،269 ایکٹو کیسز
ہیں۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3827 کیسز درج کئے گئے اور 142 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،24،331 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 5893 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1935 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،773 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے ، یہاں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54،449 تک پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کےسبب 666 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ریاست میں ، 30،271 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔