نئی دہلی ، 17 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کا مانسون سیشن پیر سے شروع ہورہا ہے ، اپوزیشن نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں افراتفری اور بدعنوانی ، پٹرولیم مصنوعات اورضروری اشیاء کی مہنگائی، کسان تحریک ، کورونا کی ویکسین کی قلت ، اترپردیش کے مجوزہ آبادی کنٹرول قانون ، قومی سلامتی وغیرہ کے معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی
بنائی ہے ، جبکہ حکومت نے 19 دن میں ٹھوس ایجنڈا تیار کر کے 23 بل منظور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
.
19 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہنے والے اس سیشن میں 19 اجلاس ہوں گے ۔
وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ کی تنظیم نو کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس اس لحاظ سے خاص ہونے والا ہے کیونکہ اس مرتبہ مسٹرمودی کووڈ کے بعد نئی حکومت کا پیغام دینے کی کوشش کریں گے۔