نئی دہلی ،14مئی (ایجنسی)موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ نے اس بار مانسون کے تین دن کی تاخیر سے 4جون کو کیرالہ پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
اسکائی میٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جتن سنگھ نے منگل کو بتایاکہ اس بار مانسون 4جون کو کیرالہ میں دستک دے سکتاہے حالانکہ اس میں دودن کا فرق بھی رکھاگیاہے ۔انھوں نے بتایاکہ اس سال
مانسون کمزوررہنے کا امکان ہے اور صورت حال بہت اچھی نہیں نظر آرہی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ اسکائی میٹ مانسون کے بارے میں اپنی پرانی پیش گوئی پر قائم ہے کہ اس سال بارش طویل مدتی اوسط کے اعتبار سے 93فیصدہوگی ۔
وسطی ہندستان میں سب سے کم 91فیصد،مشرقی اور شمال مشرق میں 92فیصد،جنوب میں 95فیصد اور شمالی مغرب میں 96فیصدبارش کا امکان ہے ۔