نئی دہلی، 23 جولائی (ذرائع) دنیا بھر میں منکی پوکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈبلیو ایچ او نے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بھی کیس میں اضافے کے پیش نظر عام لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
چند روز قبل بھارت کے
شہر کیرالا میں بھی منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اس دوران مرکزی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ جس شخص میں منکی پوکس کی علامات تھیں وہ کچھ دن پہلے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کے بعد واپس آیا تھا۔ اس کیس کے بعد ہی اس وائرس کا دوسرا کیس کیرالہ میں بھی سامنے آیا ہے۔