ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں گھنٹوں پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا ہے موصلہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی افسران نے آج صبح انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اورچند دستاویزات کا معائنہ کرنے کے بعد انھیں افسران کی ایک ٹیم اپنے ہمراہ ای ڈی دفتر لے آئی جہاں ان سے تقریبا سات گھنٹوں تک پوچھ گچھ کا عمل جاری رہا اس کے بعد ای ڈی نے انھیں گرفتار کئے جانے کی اطلاع دی ۔
گرفتاری کے بعد نواب ملک کو سرکاری جے جے اسپتال لے جایا گیا جہاں انکا طبعی معائنہ ہوا اس کے بعد دوبارہ انھیں ای ڈی آفس لا یا گیا-
واضح رہیکہ نواب ملک نے
سپر اسٹار شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کی منشیات میں گرفتاری کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ممبئی کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڈے کے خلاف کئ ایک سنسنی خیز انکشافات کیے تھے اور ای ڈی سمیت مرکزی جانچ ایجنسیوں پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کے الزامات عائد کئے تھے -
زرائع کے مطابق سترہ برسوں قبل مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے چند قریبی ساتھیوں نے کرلا کی ایک جائیداد، گوالا کمپاؤنڈ کو نواب ملک کی کمپنی کو فروخت کیا تھا اس سودئے کے درمیان ہوئے مبینہ طور پر کالے دھن کے استعمال کو لیکر ای ڈی نے منی لانڑرنگ کا ایک کیس درج کیاہے گزشتہ دنوں اس تعلق سے ای ڈی نے داود گروہ سے تعلق رکھنے والوں کے دس سے ژائد ٹھکانوں پر چھاپہ بھی مارا تھا -