ذرائع:
رائچور: (اعتمادنیوز) کرناٹک کے رائچورشہر میں نہایت ہی پرامن طریقے سے نیوایجوکیشن سوسائٹی کے انتخابات کااختتام عمل میں آیا۔ این ای ایس کے انتخابات میں اس بار محمد علی سیف الدین پینل کویکطرفہ کامیابی حاصل ہوئی۔ جیت حاصل کرنے والے پینل میں صدر کی حیثیت سے محمد علی سیف الدین،نائب صدر کی حیثیت سے محمد حسن محسن، سکریٹری کی حیثیت سے ساجد حسین، جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے اشفاق احمد، خازن حیثیت سے محمدفیروزکے علاوہ ارکان مجلس عاملہ میں اے آرصمدانی، محمد عدنان
چوہدری، سیدجیلانی، جی عبدالکلیم، ارشادحسین اورمحمد الیاس شامل ہیں۔ نو منتخبہ صدر محمد علی سیف الدین اور سکریٹری ساجد حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انکی اولین ترجیح این ای ایس کےاداروں کے تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا، طلباء وطالبات کے داخلوں میں اضافہ کرنا، سبھی مضامین کے اساتذہ فراہمی کویقینی بنانااور طلباء کو بنیادی سہولتیں فراہم کرناہے۔ انہوں بتایا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے رائچور شہر کے دانشوروں، ماہرین تعلیم اور سبھی سیاسی جماعتوں کےعوامی نمائندوں کے علاوہ دیگرقائدین کاتعاون حاصل کیا جائے گا۔