the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
تیزگیندباز محمد شامی ایک طرف جہاں اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تنازعات کے منظر عام پر آنے کے بعد ہر دن نئی مشکلات میں گھرتے جارہے ہیں، وہیں دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو ) کو شامی پر عائد میچ فکسنگ کے الزامات کی جانچ کا حکم دے کر ان کی مشکلوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھالنے والی کمیٹی سی او اے نے شامی پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کی جانچ کے لیے اے سی یو کو خط لکھا ہے۔

ہندوستانی کرکٹر کی بیوی حسین جہاں نے حال ہی میں شامی پر خانگی تشدد ، جنسی زور زبردستی ، ظلم و ستم، شادی کے بعد بھی



ناجائز تعلقات رکھنے اور میچ فکسنگ میں شامل ہونے اور پاکستان کی ایک خاتون سے پیسے لینے جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

سي او اے کے سربراہ ونود رائے نے بدھ کو اے سی یو کے چیف نیرج کمار کو شامی پر عائد الزامات کی جانچ کرنے اور ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے ای میل بھیجا ہے۔مسٹر رائے نے بی سی سی آئی کے عہدیداروں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری کو بھی اس کی اطلاع دے دی ہے۔

مسٹر رائے نے اپنے خط میں کہاکہ میڈیا میں آنے والی مختلف خبروں کے مطابق شامی پر کئی طرح کے الزامات ہیں۔ سی او اے نے شامی اور ان کی بیوی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کی ریکارڈنگ بھی سنی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.