the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 2 دسمبر ( یو این آئی) کانگریس نے حیدرآباد میں ایک ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ان کی حکومت خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے اقدامات کرنے کے لئے بنایا نربھیا فنڈ کو خرچ نہیں کر رہی ہے۔کانگریس کی راجیہ سبھا رکن اے ياگنك اور محترمہ شمع نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حیدرآباد کا واقعہ دل دہلانے والا ہے لیکن مسٹر مودی نے اس تعلق سے اب تک کچھ نہیں بولا ہے اور یہ حیران کن بات ہے ۔ حیرت اس بات کی بھی ہے کہ خواتین اور بہبوداطفال کی وزیر ایک خاتون ہیں لیکن وہ بھی اس معاملے پر خاموش ہیں ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی ایک خاتون ہیں لیکن اس معاملے میں ان کی ہمدردی بھی نہیں جاگی اور وہ بھی خاموش ہیں۔ انہوں



نے کہا کہ حکومت سرگرم ہوکر خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ حکومت کی اسی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ خواتین کے تحفظ کے اقدامات کرنے کے لئے قائم نربھیا فنڈ کا پیسہ خرچ نہیں ہو رہا ہے اور یہ فنڈ بیکار جارہا ہے ۔ خواتین کے تحفظ کے تئیں حکومت ڈھیلا رویہ اپنائے ہوئے ہے اور وہ اس کے لئے مختص فنڈ استعمال نہیں کر کے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ ترجمانوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے تین لاکھ 50 ہزار معاملات سامنے آئے ہیں ۔ بیٹی پڑھاو، بیٹی بچاؤ کی بات کرنے والی حکومت خواتین کی حفاظت کے تئیں بے حس ہے اور اس سمت میں مسٹر مودی میں کوئی منشا نظر نہیں آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں سخت قدم اٹھانے چاہئے اور بے خوف ماحول بنانا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.