صاحب گنج 12 دسمبر ( یواین آئی) کانگریس کے سنیئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں عصمت دری کے واقعات پر آج ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ بولا اور کہاکہ مسٹر مودی کا ’میک ان انڈیا ‘ اب ریپ ( عصمت دری) ان انڈیا ‘ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔
کانگریس کے سنیئر لیڈر مسٹر گاندھی نے یہاں سنتھال پرگنہ سب ڈویژن کے صاحب گنج اور مہگاما میں مہا گٹھ بندھن امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی جی کا میک ان انڈیا اب ریپ ان انڈیا بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جھارکھنڈ اور اتر پردیش میںجہاں بھی دیکھو عصمت دری کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ یہاں تک کہ مسٹر مودی
کی پارٹی بی جے پی کا ایک رکن اسمبلی بھی ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا ملزم ہے ۔ اتنا ہی نہیں متاثرہ کو بعد میں جلا کر مار دیا گیا لیکن مسٹر مودی نے خاموشی اختیار کرلی ۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ ” مسٹر مودی نے ‘ بیٹی بچاﺅ ، بیٹی پڑھائی کا نعرہ دیا لیکن بیٹیوں کی حفاظت کون کرے گا۔ آج بیٹیوں کو بی جے پی کے ایم ایل اسے بچانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اور اس کے لیڈران 24 گھنٹے ملک کو تقسیم کرنے کی تکڑم بازی میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا پور ا دن لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر لڑانے کی سازش رچنے میں گذرتاہے اور ٹھیک اسی وقت صنعت کار اڈانی اور امبانی کو ملک کا پیسا دینے کا بھی کام کر رہے ہوتے ہیں۔