the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 10 اکتوبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی کا دیہی علاقوں میں ’جل جیون مشن‘ کے تحت ’ہر گھر کو نل سے جل‘ پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے لگا ہے اور اس کے تحت گوا پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے ایک سال کے اندر اپنے سبھی2.30 لاکھ دیہی خاندانوں کو صاف ستھرا پانی پہنچانے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
مسٹر مودی نے گزشتہ برس 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہی زندگی میں آسانی فراہم کرنے کے لے سبھی خاندانوں کو صاف ستھرے پینے کا پانی پہنچانا ضروری ہے۔ اس کے لئے جل جیون مشن کے تحت ہر گھر کو نل سے پانی دینے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ تھا کہ اس سے دیہی علاقوں کی صحت میں بہتری آئے گی اور پانی سے



پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔
مشن کے تحت ہر غریب اور کمزور دیہی خاندان کو صاف ستھرے پینے کا پانی مہیا کرانا ہے۔ پروگرام کو کیسے عملی جامہ پہنانا ہے اور ہر گھر میں پانی کب اور کہاں کیسے پہنچانا ہے اس کے لئے ریاستوں اور مرکزی حکومت نے پروگرام طے کیا ہے لیکن وزیراعظم نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر گزشتہ دو اکتوبر کو اس مشن کو مہم بنانے کا اعلان کیا۔

مسٹر مودی نے گاؤں کے بچوں کو اس مشن سے جوڑنے کا پروگرام بنانا اور گاندھی جی کی 151 ویں سالگرہ پر 100 دن کی ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مہم کے تحت سب سے پہلے دیہی علاقوں میں بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے انہیں نل سے جل مہیا کرانا ضروری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.