نئی دہلی،11 اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کورونا وائرس (کوڈ۔ 19) کی وجہ سے ملک بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی مدت کومزید آگے بڑھائے جانے کا اشارہ دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آج تمام وزرائے اعلی کی تقریبا چار گھنٹے تک جاری میراتھن اجلاس کے بعد مسٹر کیجریوال نے ٹوئیٹ کیا ”وزیر اعظم نے آج لاک ڈاؤن بڑھانے کا ٹھیک فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کئی دیگر ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں
کوروناکو لے کر بہتر پوزیشن میں ہے کیونکہ ہم نے لاک ڈاؤن پہلے ہی لگا دیا تھا۔ اگر اسے ابھی ہٹا دیا گیا تو اس کو فوائد ملے ہیں وہ سب بیکار ہو جائیں گے۔ لاک ڈاؤن کے فوائد کو اور مضبوطی ملے اس کے لئے ضروری ہے کہ اسے اور آگے بڑھایا جائے“۔
واضح ر ہے کہ مسٹر مودی نے گزشتہ 24 مارچ کو 21 دنوں کا ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہونے والی ہے۔س سے پہلے مسٹر مودی کے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔