نئی دہلی، 7مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے کورونا وائرس کے معاملہ میں افواہوں سے دور رہنے اور اس کی روک تھام کے لئے ڈاکٹروں کا مشورہ ماننے کی سنیچر کو اپیل کی۔
راجدھانی میں منعقدہ جن اوشدھی دیوس تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن کی مدد سے کورونا وائرس کی روک تھا م میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بنیادی طریقہ
اپنائیں اور ڈاکٹروں کی صلاح پر عمل کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا آج ہاتھ جوڑ کر نمستے کرنے کی قدیم ہندستانی روایت کو سیکھ رہی ہے۔ یہ بہت ہی چھوٹی چیز ہے جس سے کورونا روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے بنیادی طریقہ اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر عمل کرنے کی صلاح دی۔
انہوں نے کہاکہ میں ملک کے لوگوں سے کورونا وائرس پر افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو ڈاکٹر سے فوری طورپر رابطہ کریں۔