نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں مشترکہ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو رفتار دینے کے لئے مختلف ریاستوں کے ایسے 142 ضلع مجسٹریٹوں (کلکٹروں) سے سنیچر کو بات چیت کی جو مختلف سرکاری اسکیموں کے نفاذ کے معاملے میں ایک دو پیمانوں میں پچھڑنے لگے ہیں اور انہیں اجتماعیت کے جذبہ سے کام کرکے مقررہ وقت میں ہدف مکمل کرنے کی ترغیب دی۔
وزیراعظم نے و یڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان ضلع مجسٹریٹوں سے بات چیت کی اور انہیں خواہش مند اضلاع میں ترقی کے لئے جس حکمت عمل پر کام کیا جارہا ہے اس کے
بارے میں معلومات دی۔ مسٹر مودی نے کہاکہ جب دوسروں کی خواہش، اپنی خواہش بن جاتی ہے جب دوسروں کے خوابوں کی تکمیل ہی ہماری کامیابی کا پیمانہ بن جائے، تو پھر وہ فرض شناسی تاریخ رقم کرتی ہے۔ آج ہم ملک کے خواہش مند اضلاع میں یہی تاریخ رقم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔آج خواہش مند اضلاع ملک کو آگے بڑھنے میں رکاٹوں کو ختم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواہش مند اضلا ع میں ملک کو کامیابی مل ہری ہے، اس کی ایک بڑی وجہ ہے اجتماعیت اور ہم آہنگی کا احساس۔ اسی وجہ سے تمام وسائل وہی ہیں، سرکاری مشنری وہی ہے، افسر وہی ہیں لیکن نتیجہ الگ ہے۔