نئی دہلی، 8 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری شعبے کی کمپنیوں کی نجکاری کے ذریعہ خزانے کو بھرنے میں مصروف ہیں مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مودی جی ’سرکاری کمپنی فروخت' مہم چلا رہے ہیں۔ اپنی معاشی بدحالی
کی تلافی کے لئے ملک کے اثاثوں کو تھوڑا تھوڑا کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کے مستقبل اور اعتماد کو طاق پر رکھ کر ایل آئی سی فروخت کرنا مودی حکومت کی ایک اور شرمناک کوشش ہے‘‘۔
اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی شائع کی ہے جس میں لکھا ہے ’’ایل آئی سی 25 فیصد حصے داری فروخت کرکے خزانہ بھرے گی حکومت‘‘۔