the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 2 مارچ ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندری شعبے میں ملک کو خود انحصار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظیم ساحلی علاقوں کی وجہ سے سمندری پیداوار کے شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں ، اس لئے پوری صلاحیت سے ان کا استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے مودی نے منگل کے روز یہاں تین روزہ ’ میری ٹائم انڈیا کانفرنس 2021‘ کا ​​ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تہذیبیں ملک کے وسیع و عریض سمندری حدود میں پروان چڑھی ہیں جس نے ہماری خوشحال سمندری تاریخ کو ہزاروں برسوں سے سمندری ساحلوں کے ذریعے د نیا سے جوڑے رکھا ، اس لئے اس روایت کو اب پوری طاقت کے ساتھ مزید خوشحال ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سمندری مصنوعات کے مکمل استعمال کے ذریعے ملک کو خود



انحصار بنانے کی سمت کام کر رہی ہے اور اس کے لئے سمندری علاقوں کی تیز رفتار سے ترقی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ساگرمالا جیسے منصوبوں کا 2016 میں آغاز کیا گیا جن کے ذریعے بندرگاہوں کو علاقے سے جوڑنے کے منصوبے شروع کر بندرگاہوں کو تیزی سے تیار کیا جارہا ہے۔ میری ٹائم سیکٹر میں ملک کو خود انحصار بنانے کی سمت میں بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے جس میں 24 ممالک کے 20 ہزار سے زائد مندوبین شریک ہوں گے ۔ ڈنمارک کانفرنس کا شراکتدار ملک ہے۔ کانفرنس میں سمندری زون کے 115 ماہرین بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام کا مقصد سمندری شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملک کو سمندری پیداوار کے شعبے میں خود انحصار بنانا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.