the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اوروہاں یوم قومی پنچایتی راج پر سانبا ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھا سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی 20 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
اگست 2019 میں آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو غیر فعال کرنے کے بعد مسٹر مودی پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم 8.45 کلومیٹر طویل بانہال قاضی گنڈ روڈ



سرنگ کا افتتاح کریں گے، جس سے جموں اور سری نگر کے درمیان فاصلہ 16 کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی بچت ہو گی۔ آنے اور جانے کے لئے دودو سرنگوں والی یہ سڑک سال کے بارہ مہینے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
وزیر اعظم پورے ملک میں آبی ذخائر کی بحالی کے لیے ایک نئی اسکیم امرت سروور کا بھی آغاز کریں گے۔ اس کے تحت ملک کے ہر ضلع میں 75 آبی ذخائر کی بحالی اور ترقی کی جائے گی۔ اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر شروع ہونے والے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.