نئی دہلی،4جون(یواین آئی)عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو سدگروجگی واسودیو کے مٹی کی صحت پر مبنی ’مٹی بچاؤتحریک‘ پر منعقد پروگرام میں شامل ہوں گے۔
سائنس سینٹر میں اتوار کی صبح 11 بجے منعقد اس پروگرام میں وزیراعظم موجود لوگوں سے بھی خطاب کریں گے۔مٹی بچاؤ تحریک مٹی کی بگڑتی صحت کے بارے میں بیداری
بڑھانے اوراسے بہتر کرنےکے لئے بیداری کے فرائض قائم کرنے کےلئے ایک عالمی تحریک ہے۔
سدگرو نے مارچ 2022 میں اس تحریک کی شروعات کی تھی،جنہوں نے 27 ملکوں سے ہوکر 100 دن کی موٹرسائکل سفر شروع کیا تھا۔پانچ جون 100 دن کے سفر کا 75واں دن ہے۔پروگرام میں وزیراعظم کی حصہ داری ہندوستان میں مٹی کی صحت میں بہتری کے تئں مشترکہ تشویش اور عزائم کی عکاسی کرے گی۔