the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ امریکہ کو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مجموعی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے ، ہندوستان کے اسٹریٹجک شراکت دار جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم عالمی مسائل پر تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے مواقع قرار دیا ہے۔
مسٹر مودی نے امریکہ جانے سے پہلے اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کی دعوت پر 22 سے 25 ستمبر تک امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ صدر بائیڈن کے ساتھ ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور



مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ملیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کا طریقہ کار تلاش کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صدر بائیڈن ، آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائیڈے سوگا کے ساتھ کواڈرینگولر فریم ورک کے پہلے براہ راست سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ مارچ میں منعقد ہونے والی پہلی ورچول میٹنگ کے نتائج کا جائزہ لینے اور آگے کے پروگرام کے لیے ترجیحات طے کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو کہ انڈین پیسفک ریجن کے لیے ہمارے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.