the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
چندی گڑھ، 4 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 5 جنوری کو پنجاب آئیں گے اور فیروز پور میں 100 بستروں پر مشتمل پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹرسمیت ریاست میں 42750 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے مرکزی زرعی قوانین منسوخ کرنے کے بعد مسٹر مودی کا پنجاب کا یہ پہلا دورہ ہوگا  مسٹر مودی فیروز پور میں 490 کروڑ روپے کی لاگت کے 25 ایکڑ رقبے میں مجوزہ 100 بستروں والے پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر اور



تقریباََ 410 کروڑ روپے روپے مکیریاں-تلواڑہ 27 کلومیٹر لمبی نئی براڈ گیج ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس ریل لائن سے ننگل ڈیم- دولت پور چوک ریلوے سیکشن کو توسیع دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ تقریباً 39500 کروڑ روپے کی لاگت سے 669 کلومیٹر طویل دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے 1700 کروڑ روپے لاگت سے 77 کلومیٹر لمبی امرتسر-اونا شاہراہ کی فور لیننگ اور کپورتھلا اور ہوشیار پور میں 325 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 بستروں پر مشتمل نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.