آگرہ:03دسمبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مود ی آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کا سنگ بنیاد 7دسمبر کو رکھیں گے آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مسٹر مودی نئی دہلی سے ورچول پروگرام میں اپنی موجودگی درج کرائیں گے وہ اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک چھوٹی سے ریلی سے خطاب بھی کرسکتے ہیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی لکھنؤ سے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کا سنگ بنیاد یکم دسمبر کو رکھا جانا تھا جسے بعد میں 7دسمبر کردیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ
مجسٹریٹ پربھو نارائن سنگھ نے جمعرات کو پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کے سنگ بنیاد کی تیاری کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ پروجکٹ کے پہلے مرحؒے میں تاج محل کے مشرقی گیٹ سے جامع مسجد کے درمیان 14کلو میٹر کے دوری میں چھ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پروجکٹ کا پہلا مرحلہ 2022 کے آخر تک پورا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو مراحل میں پورا ہونے والی میٹرو ریل پروجکٹ میں 29.4کلو میٹر دوری کے درمیان 27اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پروجکٹ میں 8379.62کروڑ روپئے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔