the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 23 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی پیرکے روز ملک کے باشندوں کو ان کی صحت کے لیے ایک بڑا تحفہ دینے جا رہے ہیں  مرکزی حکومت پردھان منتری ڈیجیٹل ہیلتھ مشن ( پی ایم ڈی ایچ ایم) نئی اسکیم شروع کر رہی ہے مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ہر ہندوستانی کو ایک یونیک ہیلتھ آئی ڈی ملے گی ، جس سے فرد کے جسم اور صحت سے متعلق ہرمعلومات ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگی۔
ابھی یہ اسکیم پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چندی گڑھ ، انڈومان نکوبار ، دادرنگر حویلی ،



لکشدیپ اور لداخ میں چل رہی ہے۔ اس سے پہلے یہ اسکیم نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے نام سے چل رہی تھی۔ اسے وزیر اعظم مودی نے 15 اگست 2020 کو شروع کیا تھا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلتھ آئی ڈی کارڈ میں 14 ہندسوں کی یونیک آئی ڈی ملے گی ۔ اس آئی ڈی میں اس شخص کا پورا ہیلتھ ریکارڈ ہوگا اور یہ ریکارڈ سینٹرل سرور سے منسلک ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک میں کہیں بھی علاج کے لیے جانے پر کارڈ سے ڈاکٹر کو متعلقہ شخص کی صحت کے بارے میں مکمل معلومات مل جائے گی ۔ اس سے ہر بار نیا یا دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.