نئی دہلی،26 مارچ (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی سری لنکا میں 30 مارچ کو ہونے جارہے پانچویں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں ورچوؤل ذرائع سے حصہ لیں گے۔
ہفتے کو جاری سرکاری بیان میں بتایاگیا کہ کووڈ وبا سے وابستہ چیلنجوں اور بین الاقوامی نظام کے اندر جاری غیر یقینی کی صورت حال کو جھیل رہی تنظیم کے رکن ممالک کےلئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ بمسٹیک میں
تکنیکی اور اقتصادی تعاون کو اگلی سطح پر لے جایا جائے۔
کولمبو میں ہونے جاری چوٹی کانفرنس میں بمسٹیک چارٹر،رکن ممالک کے درمیان ٹریفک رابطہ بڑھانے کےلئے منصوبہ اور مجرمہ معاملوں میں باہمی قانونی مدد دینے کےلئے بمسٹیک کنونشن کو منظوری ملنے کی امید ہے۔اس دوران بمسٹیک ساحلی بحریہ معاہدے،رکن ملکوں کے درمیان موٹرگاڑی سمجھوتے کو بھی حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔