: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 05 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر مرکزی ایجنسیوں پر قبضہ کر کے مالی اجارہ داری قائم کرنے کا الزام لگات ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 180 سیٹوں کے اعداد و شمار کو عبور نہیں کر سکے گی مسٹر
گاندھی نے جمعہ کو پارٹی کا منشور جاری کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا"جس طرح بندرگاہوں، انفراسٹرکچر اور دفاعی شعبے میں اڈانی کی اجارہ داری ہے، اسی طرح مسٹر مودی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور انکم ٹیکس (آئی ٹی) محکمہ کا استعمال کرکے مالیاتی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔