مسقط/12فروری(ایجنسی) خلیجی ممالک کے اہم دورہ کے آخری مرحلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو دیر شام عمان کی راجدھانی مسقط پہنچے ۔ وزیر اعظم مودی نے مسقط میں ہندوستان عمان بزنس سمٹ میں شرکت کی ۔ علاوہ ازیں اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم مودی نے 300 سالہ قدیم شیوالے کا درشن بھی کیا ۔ اس دوران مندر کے باہر مودی مودی کے جم کر نعرے بھی لگے ۔ مندر درشن کے بعد وزیر اعظم مودی سلطان قابوس جامع مسجد بھی پہنچے اور
وہاں دعا مانگی ۔
قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے عمان کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے سرمایہ کاری اور تجارت سمیت باہمی امور پر گفتگو کی ۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورہ عمان کے دوران دونوں ممالک کے مابین 8 سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔