the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 13 مارچ (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر پرنب مکھرجی اور سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت ملک کی کئی جانی مانی شخصیات سے لوگوں کو ووٹنگ کے لئے ترغیب دینے اور اس سلسلے میں بیداری پھیلانے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے بدھ کو کئی ٹویٹ کرکے جن شخصیات سے اپیل کی، ان میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے علاوہ بالی وڈ کی ہستیاں عامر خان، سلمان خان اور دیپکا پاڈکون شامل ہیں۔
مسٹر مودی نے کھلاڑیوں میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر، پھوگٹ بہنوں وغیرہ سے بھی یہ اپیل کی۔ وزیر اعظم نے



ان شخصیات سے کہا ہے کہ جمہوریت کے تہوار میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو پولنگ کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بڑی تعداد میں لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔


انہوں نے ملک کے معروف صحافیوں اور میڈیا اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ووٹنگ کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔ مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ ووٹنگ لوگوں کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور اس طرح لوگ ملک کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بھی اپیل کی کہ وہ شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے لئے لوگوں سے اپیل کریں۔ وزیر اعظم نے پہلی بار اس طرح ٹویٹ کرکے لوگوں کو ووٹنگ کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی بڑی بڑی شخصیتوں سے اپیل کی اور بہت سے مشہور شخصیات کو انہوں نے ٹویٹر پر ٹیگ بھی کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.