: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیو یارک، 16 ستمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو امریکہ کے ہیوسٹن میں ایک ایسے بڑے پروگرام میں شامل ہوں گے جو تاریخ کے صفحات میں دو بڑے جمہوری اور طاقتور ممالک کے سربراہوں کے سٹیج شیئر کرکے 50 ہزار سے زائد لوگوں سے خطاب کرنے کے لئے درج ہو جائے گا۔وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری اسٹیفنی گریشم نے بیان جاری کرکے بتایا کہ اس پروگرام میں تقریبا 50
امریکی اراکین پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں ہندوستان کے لوگوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کے حصہ لینے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’هاوڈي مودی‘ پروگرام کے لئے 50 ہزار سے زیادہ لوگ رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور آٹھ ہزار لوگ ویٹنگ لسٹ میں ہیں ۔ ترجمان نے کہا’’مسٹر ٹرمپ نے اس پروگرام میں شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے‘‘۔مسٹر مودی نے امریکی صدر کے اس پروگرام میں شامل کی خبر پر خوشی ظاہر کی ہے ۔