ولادیووستوک ،4ستمبر(ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور خطے کی ترقی کےلئے ان کی وسیع النظری اور عزم کی ستائش کی۔
مسٹر مودی نے اپنی ڈھائی گھنٹے لمبی وفد سطح کی بات چیت میں کہا،’’میں علاقے کی ترقی کےلئے آپ کے عزم اور وسیع النظری کا قائل ہوں۔‘‘
مسٹرمودی نے کہا،’’مشرقی اقتصادی فورم کےلئے آپ کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔یہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک نئی اونچائی کا تاریخی لمحہ ہے۔میں پانچ ستمبر (جمعرات)کو اس پلیٹ فارم کی میٹنگ حصہ لینے کےلئے پرجوش ہوں۔‘‘
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سفر اور دوطرفہ بات چیت جہازبنانے کی تربیت میں جدید تکنیکوں کے استعمال میں دونوں فریقوں
کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھولے گی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’’سفر کے دوران صدر پوتن نے مجھے شپ یارڈ میں جدید ترین تکنیک دکھائیں۔میرا یہ سفر اس اہم شعبہ میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔‘‘
وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا،’’ صدر پوتن کا میں شکر گزار ہوں کہ وہ میرے ساتھ جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس گئے۔یہ آرکٹک شپنگ کی ترقی میں بڑا تعاون دینے کےلئے تیار ہیں۔‘‘
اس سے پہلے دونوں لیڈروں نے جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس کا دورہ کیا۔
وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ کیاگیا،’’ہندوستان اور روس کے دوستانہ رشتوں نے نئے باب کی شروعات کی ہے۔صدر پوتن اور وزیراعظم مودی نے ولادیووستوک میں ملاقات کی۔جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس میں صدر پوتن مسٹر مودی کے ساتھ موجود رہے۔‘‘