نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے تشیرنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی منگل کے روز بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کووڈ19 وبا کی موجودہ لہر سے لڑنے میں بھوٹان کے وزیراعظم ہندوستان اور ہندوستان کے باشندوں کے ساتھ یکجہتی دکھائی مسٹر مودی نے بھوٹان حکومت اور بھوٹان کے باشندوں کے جذبات اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے
بھوٹان نریش کی قیادت میں وبا کے خلاف جنگ میں بھوٹان کے کردار کی تعریف کی اور وبا کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے لیے انھیں نیک خواہشات پیش کیں۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ بحران سے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی سمجھ، باہمی احترام، مشترکہ ثقافتی وراثت اور عوام کے درمیان بھائی چارے پر مبنی ہیں۔