نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے آج دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے دوران صدر صالح نے کورونا وبا سے نمٹنے میں ہندوستان کے تعاون اور حمایت کے لئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں لیڈرون نے بات چیت کے دوران مالدیپ میں ہندوستان کی حمایت سے چل رہے ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کورونا
وبا کے باوجود عمل درآمد کی تیز رفتار ی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ مالدیپ ہندوستان کی ’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی اور خطے میں سبھی کی سلامتی اور ترقی سے متعلق سمندری سکیورٹی کے وژن ’ساگر‘ کا مضبوط ستون ہے۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبدالہ شاہد کے اقوام متحدہ کی جنرل اسبلی کا صدر منتخب ہونے پر مسٹر صالھ کو مبارکباد دی۔ بات چیت میں دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور تعاون کے مختلف شعبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔