لمبانی ، 16 مئی (یو این آئی) نیپال کے دورے پرآئے وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ لمبانی میں بات چیت کے بعد پیر کو چھ مفاہمت ناموں پر(ایم او یو) پر دستخط کیے یہاں لمبنی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بودھ کلچر اینڈ ہیرٹیج کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت کے بعد انڈین کونسل آف
کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) اور لمبنی بدھ یونیورسٹی کے درمیان، آئی سی سی آر اور سی این اے ایس کے درمیان، آئی سی سی آر اور کھٹمنڈو یونیورسٹی کے درمیان، کھٹمنڈو یونیورسٹی ، نیپال اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس ، کھٹمنڈو یونیورسٹی ، نیپال اور انڈین انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ماسٹرڈگری سطح کے ڈگری پروگرام اور ایس جے وی این اور نیپال الیکٹرسٹی اتھارٹی کے درمیان ارجن چار پروجیکٹ کے نفاذ اور ترقی کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔