بھوپال، 14 جولائی (یو این آئی) اپوزیشن پارٹیوں کے صدارتی امیدوار اور سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے آج ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یا مرکزی حکومت کو اس معاملے میں جواب دیناچاہیے مسٹر سنہا نے صدارتی انتخاب کے پیش نظر یہاں کانگریس ارکان اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس
کانفرنس میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ بھی موجود تھے۔
مسٹرسنہا نے کہا کہ سال 2014 میں جب مسٹرمودی وزیر اعظم بنے، تب ڈالر کی قیمت 58.44 روپے تھی جو آج بڑھ کر 79.86 روپے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی قدر اس سے زیادہ کبھی نہیں گری۔ اس کے باوجود حکومت اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔