the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 20 جنوری (یواین آئی) کانگریس نے بالاکوٹ ہوائی حملے کو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پورے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے وقار پر لگے یہ داغ دھونے کے لئے سامنے آنا چاہئے سینئر کانگریس لیڈران اور سابق مرکزی وزراء اے کے انٹونی ، غلام نبی آزاد ، سشیل کمار شنڈے ، سلمان خورشید اور پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صحافی ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی ، نجی نیوز چینلز کی ریگولیٹری اتھارٹی بی اے آرسی کے سابق چیف ایکزی کیٹیو افسر پارتھیو داس گپتا کے درمیان بالاکوٹ ہوائی حملے کے



سلسلے میں جو وائٹس ایپ چیٹ سامنے آئے ہیں وہ قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے اور اس پورے معاملے کی فوری جانچ ہونی چاہئے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ ہوائی حملے کے بارے میں کسی صحافی کو جاننا غیر معمولی بات تھی۔ کسی بھی فوجی کارروائی کے بارے میں اطلاعات انتہائی خفیہ ہوتی ہیں اور صرف پانچ افراد ہی جن میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع ، ائر فورس کے چیف اور قومی سلامتی کے مشیر واقف ہوتے ہیں۔ ان پانچ افراد کے علاوہ ان اطلاعات کا افشا کرنا سنگین جرم ہے۔
صحافی ارنب کو بالاکوٹ فضائی حملے کے بارے میں کیسے پتہ چلا اور قومی سلامتی سے متعلق معاملہ کو کس طرح لیک کیا گیا ، اس کی تحقیقات ضروری ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.