: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
قاہرہ،24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے غیر ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو امریکہ کے دوروزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچے ، جہاں وہ صدر عبد الفتاح السیسی کے ساتھ دو طرفہ امور اور بین الا قوامی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ واشنگٹن سے قاہرہ پہنچنے پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا اور ائر پورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ مسٹر مودی کا یہ مصر کا پہلا دورہ ہے اور وہ 1997 کے بعد مغربی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی
وزیر اعظم ہیں۔ مسٹر مودی صدر السیسی کی دعوت پر قاہرہ میں ہیں۔ ان کے استقبال کے لیے مصطفی کمال مد بولی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ صدر السیسی اس سال نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔ مسٹر مودی ہفتہ کو مسٹر السیسی سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ دونوں رہنمادونوں بڑے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو بحال کرنے پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ مصر کبھی ہندوستان کے ساتھ ناوابستہ کا نفرنس تحریک کے اہم رکن ممالک میں سے ایک تھا۔