the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/ 28جنوری (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے پاس سودا سے متعلق دستاویزات موجود ہونے کے دعوے کے سلسلے میں جو ٹیپ ایک ماہ پہلے سامنے آیا تھا اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

مسٹر گاندھی نے پیر کوٹوئٹ "گوا میں رافیل طیارہ سودے کے سلسلے میں جو ٹیپ سامنے آیا اسے 30دن ہوچکے ہیں۔ اس سلسلے میں نہ تو کوئی ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی کسی طرح کی انکوائری کے احکامات دئے گئے ہیں۔ نہ ہی وزیر کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے۔"



start;">کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیپ اصلی ہے اس کے باوجود کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لکھا" یہ ٹیپ یقینی طور پر ثابت شدہ ہے اور گوا کے وزیر اعلی پریکر کے پاس رافیل کی رازداری سے متعلق اہم دستاویزات ہیں اور اسی کی وجہ سے وزیر اعظم پر کارروائی نہیں ہورہی ہے۔"


انہوں نے گوا حکومت کے وزیر وشواجیت پی رانے کا ایک بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ٹیپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور اسکے ذریعہ کانگریس نے وزیر اعلی اور کابینہ کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کابینہ میں مسٹر پریکر نے رافیل کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں مسٹر گاندھی نے اس ٹیپ کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھانے کی کوشش کی تھی لیکن جب اسپیکر نے ان سے ٹیپ کی صداقت کے سلسلے میں سوال کیا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں ٹیپ نہیں چلایا اور نہ ہی اس میں درج با ت چیت کا ذکر کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.