چنئی، 6 نومبر:- وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ایک ہفتہ سے زبردست بارش سے متاثر تمل ناڈو کو مرکز کی جانب سے ہر قسم کی مدد کی آج یقین دہانی کرائی۔
مسٹر مودی نے یہاں تمل روزانہ
’ڈیلی تھانتي‘ کے ڈائمنڈ جبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبردست بارش پر بات چیت کی جس کی وجہ سے تمل ناڈو کے مختلف مقامات پرروز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو مرکز کی جانب سے ہر قسم کی مدد دی جائے گی۔