the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 3مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے یوروپی کمیشن کی چیرپرسن اروسلا ون دیرلاین کے ساتھ آج ٹیلی فون پربات چیت کی۔
بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے کووڈ۔19کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہندستان کی کوششوں سمیت ہندستان اور یوروپی یونین میں کووڈ۔19کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مودی نے کووڈ۔19کی دوسری لہر کے خلاف ہندستان کی لڑائی میں فوری طورپر تعاون کے لئے یوروپی یونین اور اس کے اراکین ممالک کی تعریف کی۔
دونوں لیڈروں نے اس بات کا ذکر کیا کہ گزشتہ برس جولائی میں ہوئے ہند۔یوروپی یونین کی چوٹی



کانفرنس کے بعد سے آپسی اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے سرے سے تیزی آئی ہے۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ ہندستان۔ یوروپی یونین کے لیڈروں کا آئندہ 8تاریخ کو ورچول طریقہ سے ہونے والا آئندہ اجلاس ہندستان اور یوروپی یونین کے مابین پہلے سے ہی کثیر الجہتی تعلقات کو نئے سرے سے رفتار فراہم کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔
ہندستان۔ یوروپی یونین کے قائدین کی یہ میٹنگ یوروپی یونین27+کے فارمیٹ میں ہونے والی پہلی میٹنگ ہوگی اور اس سے ہندستان۔یوروپی یونین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں فریقین کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.