نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مشہور مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 133 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹرمودی نے انہیں ایک سرکردہ مفکر اور دانشور بتایا اور کہا کہ جدوجہد آزادی میں ان کا کردار متاثر کن تھا۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا، ’’مولانا ابوالکلام
آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ایک سرکردہ مفکر اور دانشور، جدوجہد آزادی میں ان کا رول متاثر کن تھا۔ وہ تعلیم کے شعبے کے لیے وقف تھے اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے تھے‘‘۔
مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش ہر سال 11 نومبر کو 'قومی تعلیمی دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے۔