بشنو پور ، 24 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی چیرپرسن ممتا بنرجی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف بڑی باتیں کرتے ہیں ، ہر ایک کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کروانے جیسے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں اور وہ اس کم کرنے کو تیار نہیں ہیں بنرجی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم کی کرسی کا احترام کرتی ہوں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نریندر مودی بڑے جھوٹے ہیں۔’’وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ غنڈے کون ہیں؟ بنرجی نے کہا ، آج بی جے پی کے تشدد کی وجہ سے یوپی میں آئی پی ایس افسر اپنی
ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وہ (بی جے پی) باہر سے غنڈے لاتے ہیں ، وہ ہماری ثقافت کو تباہ کررہے ہیں۔
ٹی ایم سی کے سپریمو نے الزام لگایا کہ پان مسالہ چبا رہے ہی ، انتخابات سے قبل مشکلات سے بچنے کے لئے یو پی جیسی ریاستوں سے لوگوں کو لایا جارہا ہے ۔بیرونی غنڈوں کی مدد سے بنگال کو فتح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہم دیگر ریاستوں کے لوگوں کو بنگال میںبیرونی کا لیبل نہیں لگاتے ہیں۔بنرجی نے مزید کہا کہ وہ ’’ بیٹی پڑھائو۔ بیٹی بچاؤ ،‘‘کانعرہ لگاتے ہیں مگر اس اسکیم پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ہماری حکومت لڑکیوں کو 1000 سے 500 روپے کی وظائف مہیا کرتی ہے۰