the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 11 مئی (ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی سچ بولنے کے بجائے صر ف جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور مخالفین کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
مسٹر چدمبرم نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ مسٹر مودی ملک کے عوام کو اصلیت نہیں بتا رہے ہیں اور نہ ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے اچھے دنوں کے وعدے کا کیا ہوا۔نہ ہی وہ ملک کی معیشت کی حالت پر کچھ بول رہے ہیں۔ وہ صرف جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے



کہاکہ مایوسی کی فہرست میں ایک اور سچ جڑ گیا ہے۔ مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کی شرح فروری 2019میں منفی رہی ہے۔ یہی سلسلہ مارچ میں بھی جاری رہا۔ مودی کے پاس اچھے دن کے وعدے اور معیشت کے بارے میں بات کہنے کے لئے ابھی کچھ وقت ہے۔ میرااندازہ ہے وہ نہیں بولیں گے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ مسٹر مودی جھوٹ پھیلانے اور مخالفین کو گالی دینے میں مصروف رہتے ہیں۔ وہ ملازمتوں کے بارے میں، کسانوں کی حالت زار یا خواتین کی حفاظت پر کچھ نہیں بولیں گے۔ دلتوں، اقلیتوں یا لوگوں کے کسی دیگر مسئلہ پر کچھ نہیں بولیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.