نئی دہلی ،9اگست (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے راجیہ سبھا کے نومنتخب ڈپٹی چیئرمین ہریونش کو باصلاحیت قلم کار بتاتے ہوئے کہاکہ اخبار چلانے کے مقابلہ ایوان کو چلانا زیادہ چیلنجنگ کام ہے کیونکہ کھلاڑیوں سے زیادہ امپائر پریشان ہیں ۔
مسٹر مودی آج نئے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ختم ہوجانے کے بعد ایوان میں آئے اور آتے ہی وہ اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد کے پاس بیٹھے مسٹر ہریونش کے پاس جاکر ان سے ہاتھ ملایا اور انھیں
مبارک باد دی ۔
اس کے بعد انھوں نے انکے استقبالیہ خطاب میں کہاکہ مسٹر ہریونش کے پاس صحافی ،بینکر ،سماجی کارکن اور رکن پارلیمان کی حیثیت سے کافی تجربہ ہے ۔وہ بلیا کے ہیں جہاں 1857کے انقلاب سے لیکر آزادی کی اگست کرانتی میں زندگی قربان کرنے والے پہلی صف کے لوگ تھے ۔منگل پانڈے سے لیکر چتو پانڈے سے چلی روایت کی اگلی کڑی کی شکل میں ہریونش جی ہیں ۔انکی پیدائش جے پرکاش نارائن کے گاؤں میں ہوئی ہے اور وہ جے پی ٹرسٹ کے ٹرسٹی کے طور پر کام کرتے ہیں ۔