: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کانگریس کے منصوبوں کے بارے میں ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام کو گمراہ کرنے والے وعدوں سے آزاد کرکے خود اعتمادی سے جینے کا راستہ بتائے گی مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا، "جولائی 2022 میں، وزیر اعظم مودی نے کانگریس کی مفاد عامہ کی اسکیموں کو 'مفت کی ریوڑی' کہہ کر ملک کوگمراہ کیا۔
ریوڑی کہہ کر ملک کو گمراہ کیا۔ کانگریس کی ضمانتوں پر اپنی پر چی چسپاں کر کے وہ ملک اور ہر ریاست میں
انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور پھر کانگریس پر ہی وعدہ خلافی کے من گھڑت الزامات لگارہے ہیں۔ مودی جی ہمارا چیلنج ہے ، کرناٹک آئیں اور گھوم گھوم کر دیکھیں، تحقیقات کریں۔
انہوں نے کہا، کرناٹک میں کانگریس کی اسکیموں نے کروڑوں خواتین ، نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں کی تقدیر بدل دی ہے۔ ہم نے تلنگانہ اور ہماچل میں بھی وعدے پورے کیے ہیں اور اب مہاراشٹرا میں بھی انڈیا گروپ اپنی پانچ ضمانتوں کے ساتھ بڑی تبدیلیاں لانے جارہا ہے جس میں خواتین کو مہا لکشمی میں ہر ماہ 3000 روپے اور مفت بس سروس دی جائے گی، ذات پات کی مردم شماری اور ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو ختم کریں گے۔